Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں فائرنگ کا واقع نوجوان زخمی

زخمی ہونے والے نوجوان کو عباشی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

0

شادمان ٹاون میں فائرنگ کا واقع نوجوان زخمی

کراچی : رمضان کی آمد کے ساتھ مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں کرکٹ کھیلنے کے واقعیات میں اضافی دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں پر بھی کافی رش نظر آنے لگا ہے۔ شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں موجود ہوٹل پر بیٹھے ہوئے لڑکوں پر فائرنگ ہوئی۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ لڑکے ہوٹل پر موجود تھے۔ جس کے بعد کچھ لڑکے آئے اور ان سے لڑنا شروع ہوگئے۔ جس کے بعد ایک لڑکے نے گن نکال لی اور فائرنگ کرنا شروع کردی۔، گولی ایک لڑکے کے ٹانگ میں لگی جس کے بعد اس کے دوست اس کو اسپتال لے گئے۔

فائرنگ کے دوران وہاں تھوڑا آگے موجود گارڈٖ نے ان بھاگتے ہوئے لڑکوں کو ڈکیٹ سمجھا اور اس نے بھی ہوائی فائر کئے۔ لڑکے سڑک پر پیدل بھاگ رہے تھے اور ہوائی فائر بھی کررہے تھے۔ لوگوں نے بتایا کہ بھاگنے والے لڑکوں نے پولیس پر بھی فائر کئے۔ لیکن اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکےغائیب ہوگئے۔

موقع پر پولیس کے ساتھ ساتھ کونسلر منیب وسیم اور کوآرڈینیٹر مشائق نور خان بھی پہنچ گئے تھے۔

پولیس نے وہاں موجود لوگوں کے بیانات لئے اور فارنسک کو فون کردیا۔ تاہم ابھی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ زخمی ہونے والے لڑکے کا بیان اس کیس میں بہت زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ شادمان ٹاون میں موجود فیملی پارک میں بھی عشا کے بعد ایک لڑائ ہوئی تھی۔ لڑائی بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے اس میں بھی دو لڑکے زخمی ہوئے تھے۔

Comments
Loading...