ہوٹل، ریسٹورنٹس اور چائے کے ڈھابوں میں تمباکو نوشی، سیکریٹ نوشی اور تمباکو کی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی، نوٹیفیکیشن جاری
ہوٹل، ریسٹورنٹس اور چائے کے ڈھابوں میں تمباکو نوشی، سیکریٹ نوشی اور تمباکو کی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی، نوٹیفیکیشن جاری
کراچی : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تمام ضلع انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکمے کو اس حکم پر فوری عمل درآمد کے لئے پابند کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس اور چائے کے ڈھابوں کے مالکان و مینیجرز کو بھی اس حکم نامے پر بلا تاخیر عمل درآمد کے لئے پابند کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل کی حدود میں واقع تمام ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور چائے کے ڈھابوں میں تمباکو نوشی، سیگریٹ نوشی، شیشہ، کسی بھی قسم کی تمباکو والی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے۔ یہ اقدام انسداد تمباکو نوشی اور غیر تمباکو نوش افراد کے تحفظ کا آرڈنینس 2002 کے سیکشن 5 کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مقصد عوامی صحت کا تحفظ اور تمباکو نوشی کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ کسی بھی ہوٹل ، ریسٹورنٹ یا چائے کے ڈھابے کے مالک، مینیجر یا ذمہ دار شخص کی یہ قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کاروباری مقام پر واضح جگہ پر نواسموکنگ کا سائین بورڈ لازمی آویزاں کرے اور اپنے ہوٹل، ریسٹورنٹ میں تمباکو نوشی یا تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کو سختی سے روکتے ہوئے اس حکم نامے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
اگر کسی مقام پر تمباکو نوشی یا اس سے متعلقہ سرگرمی پانی گئی تو ہوٹل، چائے کے ڈھابے یا ریسٹورنٹ کے مالک، مینیجر یا ذمہ دار افراد کے خلاف انسداد تمباکو نوشی اور غیر تمباکو نوش افراد کے تحفظ کا آرڈنینس 2002 کے سیکشن 5 کے تحت فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انسداد تمباکو نوشی اور غیر تمباکو نوش افراد کے تحفظ کا آرڈنینس 2002 کے سیکشن 5 کے مطابق پہلی مرتبہ خلاف ورزی پر 5000 روپے تک جرمانہ اور دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر 1 لاکھ تک جرمانہ شامل ہے۔ جو ادارے یا افراد ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد سے گریز کریں گے۔ ان کے خلاف انسداد تمباکو نوشی اور غیر تمباکو نوش افراد کے تحفظ کا آرڈنینس 2002 کے تحت سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
