Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ٹاون چئیرمین اور یوسی چئیرمین کی محنت۔۔۔ کچرا کنڈی کو پارک میں تبدیل کردیا

عاطف علی خان کی خصوصی توجہ سے بفرزون میں ام حذیفہ پارک کا افتتاح

0

ٹاون چئیرمین اور یوسی چئیرمین کی محنت۔۔۔ کچرا کنڈی کو پارک میں تبدیل کردیا

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد، بفرزون میں موجود پارک بدحالی کا شکار تھا اور کچرا کنڈی بن گیا تھا۔ اس حوالے سے علاقہ مکین نے اپنی شکایت یوسی چئیرمین کو کی۔

نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین جناب عاطف علی خان نے اس پر خصوسی توجہ دی اور کلک کمپنی کی مدد سے اس کی تعمیر کا کام شروع کردیا۔ حال ہی میں ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے اس بارک کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ڈی ایم سی تھی اس وجہ سے کافی مشکلات تھیں۔ لیکن جب ہم ٹاون بن گئے تو ان کا ٹینڈر ہوا۔ کافی دیر ہوئی لیکن آج بڑی خوشی کی بات ہے کہ پارک مکمل تعمیر ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی زمہ داری اچھی طرح پوری کررہے ہیں۔ اس سے آگے عوام کا کام ہے کہ وہ اپنے علاقہ میں موجود پارک کا خیال کریں۔ لوگوں کو بھی زمہ داری ہے کہ وہ پارک کو صاف رکھیں اور کچرا کوڑے دان میں ڈالیں۔

Comments
Loading...