Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی سیکٹر 5ڈی میں گٹرلائین تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا گیا

علاقہ مکین اس گٹر لائین کی وجہ سے کافی مشکلات میں تھے

0

حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی سیکٹر 5ڈی میں گٹرلائین تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق سیکٹر 5ڈی وارڈ 03 یوسی 04 نیوکراچی ٹاؤن، میں سیوریج کا ایک اہم مسلہ موجود تھا۔ جس کے حوالے سے علاقہ مکین نے یوسی آفس میں درخواست جمع کرائی تھی۔ یوسی چئیرمین نے اس کا فوری ایکشن لیتے ہوئے اس کام کو سرانجام دینے کو کہا۔

کونسلر حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی بلاک 137 اور 121 کے درمیان میں 8 انچ کے 9 سیوریج کے پائپ کی تبدیلی کا کام آج شروع کردیا گیا۔ اس موقع پر کونسلر حافظ شیراز احمد خود موجود تھے۔ علاقہ مکین نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...