ایک بار پھر سے تعلیمی اداروں میں ماحول کو خراب کیا جارہا ہے۔اراکینِ مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او
جناح پوسٹ گریجویٹ کالج میں سندھ میڈیکل کالج کے طلباء پر پی ایس ایف کے جیالے کارکنوں کے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اراکینِ مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او
ایک بار پھر سے تعلیمی اداروں میں ماحول کو خراب کیا جارہا ہے۔اراکینِ مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او
کراچی : اراکینِ مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او نے اپنے ایک بیان میں جناح پوسٹ گریجویٹ کالج میں پی ایس ایف اور جمعیت کی لڑائی کے دوران پی ایس ایف کے کارکنوں کی جانب سے کیفے ٹیریا میں موجود سندھ میڈیکل کالج کے غیر سیاسی اور پر امن طلباء کو بلاجواز نشانہ بنانے اور تشدد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اراکینِ مرکزی کابینہ کا کہنا تھا کہ آج دوپہر پی ایس ایف کے کارکنوں نے سندھ میڈیکل کالج کے طلباء کو بلاجواز تشدد کا نشانا بنایا اور زدو کوب کیا جس کے نتیجے میں متعدد طلبا و طالبات شدید زخمی ہوئے ہیں پر امن طلباء پر تشدد کرکے تعلیمی ماحول کو خراب کیا جارہا ہے صوبائی حکومت نے دیگر سرکاری اداروں کی طرح تعلیمی اداروں کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ واقعے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کہیں نظر نہیں آتے۔
اراکینِ مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا سخت نوٹس لیا جائے اور زمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے مرکزی کمیٹی کامزید کہناتھا کہ تعلیمی اداروں میں پرتشدد واقعات باعث تشویش ہیں حکومتیں انکی روک تھام کےلئے اقدامات کریں۔