شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں پانی کا بڑا مسلہ، واٹر بورڈ اور یوسی کی خاموشی کی وجہ سے عوام پریشان
شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں پانی کا بڑا مسلہ، واٹر بورڈ اور یوسی کی خاموشی کی وجہ سے عوام پریشان
شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں پانی کا بڑا مسلہ، واٹر بورڈ اور یوسی کی خاموشی کی وجہ سے عوام پریشان
کراچی : شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی 02، سیکٹر 14-بی میں پانی کے کچھ بڑے مسلہ موجود ہیں۔ جس کی وجہ سے ایک بڑا علاقہ پانی کے اس مسلہ کی وجہ سے کافی پریشان نظر آتا ہے۔ اس پر واٹر بورڈ کی خاموشی اور یوسی 02 کی خاموشی کی وجہ ابھی تک سامنے ناآسکی ہے۔
شادمان ٹاون نمبر 01 پر موجود نالے میں پانی کی لائین تقریبا 1 سال سے لیک ہے۔ اس کی لیکیج کو واٹر بورڈ کئی دفعہ بناچکا ہے لیکن ہر کچھ مہنیوں بعد دوبارہ لائین لیک ہو جاتی ہے۔ نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کی ٹیم کو اس کا پتہ ہونے کے باوجود بھی اس لائین کو واٹر بورڈ سے ابھی تک تبدیل نہیں کرایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ایک بہت بڑا علاقہ پانی کے دن گٹر کے پانی سے مستفید ہوتا ہے۔ کیونکہ جب پانی بند ہوتا ہے اس لائین میں یہ گٹر کا پانی بھر جاتا ہے اور پھر پانی والے دن لوگوں کے گھروں میں گٹر کا کالا پانی آتا ہے۔
ایسی نالے میں ایک جگہ پانی کی لائین موجود تھی جو ٹوٹ گئی ہے۔ اب اس لائین کو ابھی تک بند نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے جب پانی آتا ہے تو اس لائین سے پانی لیک ہوکر نالے میں بہہتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے حیدر فوڈز کے پیچھے والے گھروں میں پانی کا پریشر کم ہوجاتا ہے اور ان کو پانی نہیں ملتا ہے۔
واٹر بورڈ کے ایم ڈی نے اس لائین کو تبدیل کرانے کی اجازت بھی دی تھی جس بات کا اعلان واٹر بورڈ کے شاہ رخ صاحب اور سہیل اطعیب صاحب نے ویڈیو بیان میں کیا تھا۔ لیکن یہ کام ابھی تک نہیں کیا گیا اور اس وجہ سے عوام گٹر کا پانی گھروں میں آجانے کی وجہ سے کافی پریشان ہے۔
ایسی طرح شادمان ٹاون درخشاہ ہومز سوسائٹی، جس کو منظر عالم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس طرف پارک کے سامنے والے گھروں اور صائمہ کے سامنے والے گھروں میں گٹر کا پانی آتا ہے اور یہ مسلہ پچھلے 3 مہینوں سے چل رہا ہے۔ واٹر بورڈ اور یوسی کی ٹیم کو اس کا پتہ ہونے کے باوجود بھی اس کو ابھی تک صحیح نہیں کرایا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شادمان ٹاون میں 12 انچ کی لائین ڈالی گئی۔ جس سے شادمان مسجد کے پاس والی گلیوں کو لائین دی گئی کیونکہ وہاں پانی کا ایک بڑا مسلہ موجود تھا۔ ان لائین پر واٹر بورڈ نے والز لگائے جن کو آپریٹ کیا جانا تھا۔ لیکن یہ والز واٹر بورڈ کے طرف سے کم اور لوگوں کی طرف سے آپریٹ کئے گئے جس کے بعد اس میں لیکج آگئی۔ واٹر بورڈ نے اس پر لگایا گیا پائیپ بھی توڑ دیا جو علاقہ مکین نے اپنی مدد آپ کے تحت رکھا تھا اور کھڈا کرکے اس کو کھولا چھوڑ دیا۔ حالہ کہ اس کو ٹھیک کرنے کے لئے صرف 100 روپے کی ایک ڈوری آنی تھی جو اس وال میں لگائی جاتی اور یہ ٹھیک ہوجاتا۔ لیکن واٹر بورڈ کے پاس اتنے پیسے موجود نہیں کہ وہ ایک ڈوری لگاسکیں۔ اس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ وہاں موجود دوکاندار بھی کافی پریشان ہیں۔
شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں یہ 3 بڑے مسلے پانی کے موجود ہیں۔ لیکن ان کو ٹھیک نہیں کیا جارہا ہے۔ واٹر بورڈ یہاں کام ہی نہیں کرنا چاہتا ہے آخر ایسی کون سی وجہ ہے کہ واٹر بورڈ یہاں کام نہیں کررہا ہے صرف عوام کو پریشان کیا جارہا ہے۔