سب سن لیں کراچی بدل چکا ہے، نوجوانوں کی سوچ بدل گئی ہے۔ منیب وسیم
بھول جائیں جناب، کراچی اب دوبارہ پیچھے نہیں جائے گا، کراچی اب آگے بڑھے گا۔ منیب وسیم
سب سن لیں کراچی بدل چکا ہے، نوجوانوں کی سوچ بدل گئی ہے۔ منیب وسیم
کراچی : شہر کی موجودہ صورتحال اور سیاسی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے جماعت اسلامی کے منتخب کونسلر نارتھ ناظم آباد یوسی 2، منب وسیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سب سن لیں کراچی بدل چکا ہے، نوجوانوں کی سوچ بدل گئی ہے۔ بھول جائیں جناب، کراچی اب دوبارہ پیچھے نہیں جائے گا، کراچی اب آگے بڑھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان فیصلہ کرچکےہیں پچھلے 30 سال ضائع کردیے اگلے 30 سال ضائع نہیں کرنے۔ آپ کے وی آئی پی پروٹوکول ، بنگلوں، کوٹھیوں اور بیوی بچوں کے دبئی، لندن اور امریکہ کے اخراجات کے لیے بھلا فیڈرل بی ایریا ،ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد ، گلشن ، اورنگی ، کورنگی، لیاقت آباد،گولیمار، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ،ملیر ،شاہ فیصل اور لانڈھی والے ووٹ کیوں ووٹ دیں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا نوجوان اب وہی پرانے استحصالی چہرے اور وہی پرانے وصولی اتحاد قبول نہیں کرے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے ۔۔ آج کراچی کے نوجوانوں کا نعرہ ہے ۔۔۔ بنو قابل ۔۔۔
پانچ سال ایم کیو ایم کے پاس آئی ٹی کی وزارت رہی، کیا کراچی کے نوجوانوں کو کیا ملا؟ کوئی آئی ٹی یونیورسٹی؟کوئی آئی ٹی پارک؟ کراچی کا نوجوان اب تعلیم کو ہتھیار بنا کر ٹیکنالوجی کے میدان کو سر کر رہا ہے۔۔ حافظ نعیم الرحمٰن ان کے لیے آئی ٹی سیکٹر میں ہزاروں اسکالر شپ کا بندوست کرچکے ہیں، الخدمت ہزاروں طلبا کو مفت آئی ٹی کورسز کروا رہی ہے
ادارہ نور حق اب صرف جماعت اسلامی کا دفتر نہیں بلکہ نوجوانوں کے تعلیمی ادارے میں تبدیل ہوچکا ہے جہاں کا رخ روزانہ صبح شام سیکڑوں طلبہ و طالبات پورے اعتماد سے رخ کرتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو اس یقین کے ساتھ چھوڑ کر جاتے ہیں کہ ان کا بیٹا یا بیٹی کارآمد فرد بنیں گے
ایم کیو ایم ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد نے نہ 30 سال پہلے کراچی کو کچھ دیا اور نہ رجیم چینج کے بعد 17 ماہ کی حکومت میں۔