چیئرمین محمد یوسف کانیو کراچی ٹاؤن کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لئے احسن اقدام۔
جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے مُثبت سر گرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔چیئرمین محمد یوسف
نیو کراچی ٹاؤن میں ٹی ایم سی کرکٹ چیمپیئن ٹرافی 2024 کا انعقاد۔
کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ ٹی ایم سی کرکٹ چیمپیئن ٹرافی 2024 کے حوالے سے پریس بریفنگ۔اس موقع پر ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،سپرٹینڈنگ انجینئر بی اینڈ آر اشفاق حُسین،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،ندیم حیدر،و دیگر ٹاؤن افسران کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کھیل کے میدان ویران ہوجاتے ہیں تو نو جوان منفی سرگرمیوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔جماعت اسلامی کے نمائندے خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی ہم چاہتے ہیں کہ بلدیاتی طور پر جو ہماری ذمہ داریاں ہیں انہیں ادا کرتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن کی یوتھ کے لئے مثبت سرگرمیوں کی فروغ کے لئے اقدامات کریں اور الحمد اللہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اُجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔اس ٹورنامنٹ میں ہم نے اپنے قومی ہیروز کو بھی مدعو کیا کہ وہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئیں اور ہماری یوتھ کی حوصلہ افزائی کریں۔اور جو کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اُس کو آگے بڑھانے اور پروان چڑھانے کے لئے اقدامات کریں،میری عوام سے بھی گزارش ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرکے ہمارے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
جماعت اسلامی کے نمائندوں کی نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمی ہے جس میں نیو کراچی ٹاؤن کی ہر یونین کمیٹی سے ایک کرکٹ ٹیم منتخب کی جائے گی،اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں ہر کھلاڑی کو کرکٹ کٹ فراہم کی جائے گی اور ٹاؤن مینجمنٹ کمیٹی ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات کو دیکھے گی۔اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں جو ٹیلنٹ ہے اُسے اجاگر کریں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔جماعت اسلامی کی جانب سے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے پورے کراچی میں بنو قابل کے زریعے اقدامات کئے جارہے ہیں یہ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی اسی کی ایک کڑی ہے ہم اپنی یوتھ کو اس قابل بنانا چاہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں جدید دور کے مطابق دنیا میں بہتر معاشرتی زندگی گزار سکیں۔
ان اقدامات کا مقصد نوجوانوں میں ایجوکیشنل ایکٹیوٹی کے ساتھ ساتھ فزیکل ایکٹیوٹی کو بھی پرموٹ کرنا ہے تاکہ آگے بڑھ کے یہ نوجوان اپنے ملک کا نام روشن کریں۔