کے ایم سی کی جانب سے سخی حسن قبرستان کی دیوار کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا
سخی حسن قبرستان کی دیوار کئی جگہ سے کرگئی تھی۔
کے ایم سی کی جانب سے سخی حسن قبرستان کی دیوار کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا
کراچی : شادمان ٹاون میں موجود سخی حسن قبرستان جس کی دیوار بہت جگہ سے گر چکی تھی اور کافی خراب ہوگئی تھی۔ کے ایم سی کی جانب سے سخی حسن کی دیوار کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔
جیسا کہ اطلاع ملی ہے کہ ابھی دیوار کی تعمیر کے لئے کھدائی کی جارہی ہے۔ جس سے نیچے بیس بنایا جائے گا اور اس کے بعد اس پر 8 فٹ کی دیوار تعمیر کی جائے گی۔ پرانی دیوار اپنی جگہ پر ہی رہے گی کیونکہ اگر اس کو توڑنے کی کوشش کی گئی تو بہت ساری قبروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس وجہ سے پرانی دیوار سے 1 فٹ کے فاسلے پر دیوار کی تعمیر کی جارہی ہے۔
مین شاہراہ نورجہاں پر کھدائی ہوئی جو بہت زیادہ باہر تھی جس پر کچھ محلہ کمیٹی والوں نے اعترازات بھی اٹھائے لیکن پھر نارتھ ناظم آباد یوسی 2 وارڈ 1 کے کونسلر منیب وسیم نے اس جگہ آکر ایک ویڈیو جاری کی اور کے ایم سی کی حمایت میں لوگوں کو بیان دیتے ہوئے سمجھایا۔
امید کی جارہی ہے کہ کے ایم سی دیوار کی تعمیر کے بعد قبرستان کے دروازوں کو بھی تبدیل کرائے گی اور اس کا ایک ٹائم ہوگا تاکہ غیر متعلقہ افراد قبرستان میں داخل نا ہوسکیں۔