بانی پی ٹی آئی کو جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
پی ڈی ایم کی حکومت جمہوری طریقہ کار سے وجود میں آئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی : ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا۔ پی ڈی ایم کی حکومت جمہوری طریقہ کار سے وجود میں آئی۔ آپ کی سیاست فوج مخالفت کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ آپکی جماعت کی مسلسل حکمرانی خیبر پختونخوا میں ہے۔ آپکی جماعت کا وزیر اعلی جس زبان کا استعمال کر رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیل سے بیٹھ کر آپ جو گفتگو کر رہے ہیں وہ ٹویٹ کی جارہا ہے۔ جیل سے بیٹھ کر جو بیانیہ بنایا جارہا ہے، وہ کو ذہنی مریض ہی کر سکتا، ذی شعور نہیں۔ آپ کی خود پرستی، قومی سلامتی اور ملی یکجہتی سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر در اندازی کی، بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان میں پکڑا گیا، آپ وزیر اعظم تھے۔ آپ نے کیوں اسے واپس جانے دیا؟ آپ کے جو اراکین اسمبلی این ڈی یو میں گئے آپ نے انکو غدار قرار دیا، آخر کیوں؟