منیلا، فلپائن اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی علاقائی تعلیمی فورم میں شرکت
منیلا، فلپائن اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی علاقائی تعلیمی فورم میں شرکت
تفصیلات کے مطابق منیلا، فلپائن/ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی علاقائی تعلیمی فورم میں شرکت۔ ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے فلپائن میں علاقائی تعلیمی فورم کا انعقاد۔ فلپائن کے شہر منیلا میں تعلیم کے حوالے سے ایک بڑا ریجنل ایونٹ مانا جاتا ہے۔ فورم میں 12 ممالک وزرائے تعلیم اور اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ سندھ کی نمائندگی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کی۔ سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومینٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان سومرو بھی شریک۔
وزیر تعلیم کا تعلیمی چیلنجز اور اصلاحات پر اہم خطاب۔ سید سردار علی شاہ تعلیم میں اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال پر زور دیا۔ وزیر تعلیم سندھ نے اسکول انفراسٹرکچر کی بہتری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تعلیم پر اثرات کے حوالے سے بھی اظہار خیال۔
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اساتذہ کی ٹریننگ اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے دہے ہیں۔ نصاب میں جدیدیت اور ٹیکنالوجی انٹیگریشن پر کام جاری ہے۔ سندھ میں اسکل ڈویلپمنٹ کو روزگار سے جوڑنے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم سندھ کی چین کے اسکل ڈویلپمنٹ ماڈل سندھ میں اپنانے میں دلچسپی۔ سندھ نے اے ڈی بی سے تکنیکی معاونت کی درخواست کر دی۔ مارکیٹ اسکلز اور تعلیم میں بڑا خلا ہے۔ وزیر تعلیم کا اظہار۔
سید سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کے 15 ہزار اسکول سیلاب سے متاثر، 5 ہزار کی تعمیر نو جاری ہے۔ مزید اسکولوں کی بحالی کیلئے عالمی مدد کی فوری ضرورت ہے۔ تعلیم کی رسائی، لرننگ آؤٹ کمز اور صنفی برابری سندھ حکومت کے اہم احداف ہیں۔ ایس ایس ای آئی پی کے تحت کلائمیٹ ریزیلینٹ اسکول ڈیزائن کی کامیاب مثالیں پیش کر چکے ہیں۔
فورم نے خطے میں علم کے تبادلے اور شراکت داری کو مضبوط بنانے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔