مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا بہادر آباد میں اہم اجلاس ہوا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور و فکر۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ مردم شماری میں بےضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے اور اس میں کسی قسم کی گڑبڑ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔