حافظ نعیم الرحمن دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ احمد رضا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ بلکل درست ثابت ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمن دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ احمد رضا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی یوسی 8 سے پیپلزپارٹی کے منتخب چیئرمین احمد رضا نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں، بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ پورا ہوگا اور انشاءاللہ مئیر کراچی پیپلزپارٹی کا جیالا ہی ہوگا۔
اتوار کو یو سی 8 کے مختلف وارڈز کے دورے اور علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے احمد رضا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ بلکل درست ثابت ہوگا اور مئیر کراچی 15 جون کو جیالا ہی ہوگا البتہ نعیم الرحمن صاحب سے درخواست ہے کہ وہ دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ جس دن سے پاکستان پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اس دن سے اپنی مدد آپ کے تحت عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں، ہم نے لوگوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے حلف اٹھانے کا انتظار نہیں کیا بلکہ میں اور میری پوری ٹیم عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
احمد رضا نے مزید کہا کہ ہم نے سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ساتھ مل کر حل کئے اور کئی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا ایک مربوط نظام سندھ سولڈ ویسٹ کے ساتھ مل کر بنایا ہے ، ہمارے کام کی رفتار سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور آنے والے عام انتخابات میں انھیں اپنی واضح شکست دیکھائی دے رہی ہے ،
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ والے عام انتخابات میں ہم کورنگی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی ایس 95 کا تحفہ بھی دیں گے۔