Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہمیں عدالتوں پر بھروسا ہے انصاف ہوگا۔ حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ چار دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں پیش ہوئے

0

ہمیں عدالتوں پر بھروسا ہے انصاف ہوگا۔ حلیم عادل شیخ

کراچی : صدر، پاکستان تحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو۔ پی ٹی آئی سینئر رہنما راجہ اظہر، ایڈوکیٹ شجاعت علی خان، ایڈوکیٹ نظیر اللہ ودیگر وکلاء و پارٹی ورکرز ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے کیسز کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔ آج ہم چار الگ الگ کیسز میں پیش ہوئے ہیں۔ ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں۔ ہمیں عدالتوں پر بھروسا ہے انصاف ہوگا۔ پہلے جیل کے اندر سے پیشی پر آتا تھا۔ سب وکلاء کی مہربانی سے اپنے گھر سے پیشیوں پر آتا ہوں۔ حقیقی آزادی کے یہ جنگ اب تھوڑی رہ گئی ہے۔ عمران خان پر بھی دو سو زائد کیسز ہیں۔ انشاء اللہ حق کی فتح ہوگی سچ کی فتح ہوگی۔

Comments
Loading...