جماعت اسلامی کے نمائندے عوام کی خدمت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ محمد حسین محنتی
نارتھ ناظم آباد میں عوامی افطار و ڈنر سے محمد حسین محنتی و شہزاد مظہر نے خطاب کیا
جماعت اسلامی کے نمائندے عوام کی خدمت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ محمد حسین محنتی
کراچی : جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے م م مسکن میں عوامی افطار اور ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے بلدیہ میں دین کی دعوت اور عوام کی خدمت کے لیے منتخب کرائے گئے ہیں نارتھ ناظم اباد نیو سی1 کے چیئرمین شہزاد مظہر نے اسی جذبے سے اہل محلہ کو جمع کیا ہے کہ دین کے پیغام کو سمجھیں اس پر عمل کریں۔ اپنا اخلاق اور کردار اور زندگی کے ڈھنگ کو بدلیں انسان کو اللہ تعالی نے جانور سے ممتاز کیا ہے اسے اشرف المخلوقات بنایا ہے اس کے لیے اپنی مغفرت رکھی ہے اس لحاظ سے انسانوں کو اخرت میں بڑے جواب دینے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عید کے بعد جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے ایک بڑی جدوجہد شروع کر رہی ہے ملک پر غاصب قیادت کا قبضہ ہے ہمارے مسائل دیانت دار قیادت ہی حل کر سکتی ہے عوام جماعت اسلامی کی حق دو عوامی مہم میں بھرپور ساتھ دیں۔
اس موقع پر یو سی چیئرمین سید شہزاد مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عبادت گاہ ہوں کی امد و رفت کے لیے نمازیوں کو سہولت فراہم کرنا صفائی ستھرائی روشنی کا انتظام کرنے کا بہترین اجر ہے جماعت کے منتخب نمائندوں نے اس سلسلے میں علاقے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ یوسی کی ہر گلی کو برقی قمقموں سے روشن کردیا ہے دعوت افطار اور ڈنر کا آغاز گل بھائ کی تلاوت سے کیا گیا اور ٹی وی و اسٹیج کے مشہور نعت گو آفتاب قادری اور معروف شاعر نعیم الدین نعیم نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
اس موقع پر مشہور نعتیہ شاعر نور الدین نور اور کونسلرز افتخار عباسی محمد ایوب اقبال کلیانوی اور ہر دلعزیز شوشل ورکر جمیل الدین وانی دیگر معززین محسن وہرا ارشد قریشی عابد طیب رفعت ایوان ایڈوکیٹ اس کے علاوہ مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔