Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مئیر کراچی مرتضٰی وہاب کا ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور اپنی ٹیم کے ساتھ نارتھ ناظم آباد کا دوراہ

نارتھ ناظم آباد فاروق اعظم مسجد کے پاس گٹر لائین کا ایک بڑا مسلہ موجود ہے۔

0

مئیر کراچی مرتضٰی وہاب کا ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور اپنی ٹیم کے ساتھ نارتھ ناظم آباد کا دوراہ

کراچی : نارتھ ناظم آباد فاروق اعظم مسجد کے پاس سروس سڑک پر گٹر کی مین لائین کا کام رک جانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ گٹر لائین کا کام رک جانے کی وجہ سے گٹر کا گندا پانی سڑک پر بہہتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے مئیر کراچی مرتضٰی وہاب نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور اپنی ٹیم کے ہمرا اس کام کا جائزہ لیا۔ عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کام کو جلد از جلد کرانے کی ہدایت جاری کی۔ جب مئیر کراچی وہاں پہنچے تو یوسی کے چئیرمین جناب فرحان سہیل صاحب بھی وہاں موجود تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے جناب وسیم قریشی اور اسد حنیف صاحب بھی موجود تھے۔ جنہوں نے مئیر کراچی تو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Comments
Loading...