Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شوبز کی معروف شخصیت ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل۔

صوبائی صدر محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی پرچم مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

0

شوبز کی معروف شخصیت ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل۔

کراچی : شوبز کی معروف شخصیت ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل۔ صوبائی صدر محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی پرچم مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا،۔ استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی جونیجو، سید علی حسین نقوی، رضوان خان، مسرت شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

ساجد حسن نے کہا کہ اس وقت ہمیں انتشار اور تقسیم کی بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے۔ اب ہم سوچتے ہیں کہ نوجوانوں اور ملک کیلئے ہم نے کچھ کرنا ہے۔ ہمارے لیے فخر کی بات ہے ایسے اچھے نام ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔

محمود مولوی نے کہا کہ ساجد حسن کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ساجد حسن شوبز اور صنعتی انڈسٹری اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔

Comments
Loading...