شادمان ٹاون والوں کے لئے بڑی خوشخبری، یوسی چئیرمین فرحان سہیل کا نے بڑا اعلان کردیا
بہت جلد شادمان ٹاون میں آئی ٹی پارک اور ابدال پارک کی تعمیر کا کام شروع ہونے جارہا ہے۔ فرحان سہیل
شادمان ٹاون والوں کے لئے بڑی خوشخبری، یوسی چئیرمین فرحان سہیل کا نے بڑا اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا کہ شادمان ٹاون میں دو پارک تعمیر ہونے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ممکن ہے کہ شادمان ٹاون میں موجود آئی ٹی گراونڈ کو آئی ٹی فیملی پارک میں تبدیل کرکے اس کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے کلک کمپنی نے جولائی 2024 میں آئی ٹی گراونڈ کا دوراہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پارک کی تعمیر کے حوالے سے وہ اداروں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ آئی ٹی پارک کی تعمیر سے شادمان ٹاون اور بفرزون کی عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں :: شادمان ٹاؤن میں فیملی پارک اور آئی ٹی سینٹر کی تعمیر کا کام جلد شروع ہونے جارہا ہے
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بتایا کہ شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے میں موجود ابدار پارک کی تعمیر کا کام بھی بہت جلد شروع ہونے جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے اور بھٹو کالونی والوں کو ایک پارک مل جائے گا۔ ابدار پارک کی تعمیر کا کام نارتھ ناظم آباد ٹاون کرے گا۔ یوسی چئیرمین نے پارک کا دوراہ کیا اور پارک کی تعمیر کے حوالے سے ٹاون کے ساتھ رابطے میں بھی ہیں۔
ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کلک کمپنی نے 4 جولائی 2024 کو آئی ٹی گراونڈ کا دوراہ کیا تھا۔ جس میں انکا کہنا تھا کہ کے ایم سی کا یہ ذیلی منصوبہ 20 سالوں سے نظر انداز تھا، 1.5 ایکڑ جگہ کی بحالی کو ترجیح دیتے ہوئے، اس کے پہلے مرحلہ میں محفوظ باؤنڈری وال کے ساتھ فیملی پارک کی دوبارہ تعمیر اور کمیونٹی کے نوجوانوں کو آج کی ٹیکنالوجی سے چلنے والی دنیا میں ترقی کے لیے درکار اوزاروں اور علم سے بااختیار بنانے کے لیے ایک آئی ٹی سینٹر کا قیام شامل ہے۔