Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آپ نے ثابت کردیا کہ یہ شہر کراچی بھٹو کا شہر ہے۔ فریال ٹالپور

اب عوام کے ووٹوں کے بدلے آپ کو عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ فریال ٹالپور

0

آپ نے ثابت کردیا کہ یہ شہر کراچی بھٹو کا شہر ہے۔ فریال ٹالپور

کراچی : پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے کامیاب چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ کی مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ڈویژن کی صدر محترمہ فریال ٹالپور جبکہ عشائیہ میں صوبائی وزیر جام خان شورو ، سہیل انور سیال، ضیا لنجار، قاسم سومرو، وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی، مرتضٰی وہاب کے علاوہ کراچی ڈویژن کے عہدیداروں، تمام ڈسٹرکٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز، ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

پیپلز پارٹی خواتین ڈویژن کی صدر محترمہ فریال ٹالپور نے کہا کہ کراچی کی تنظیم اور تمام کامیاب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ آپ نے ثابت کردیا کہ یہ شہر کراچی بھٹو کا شہر ہے۔ کامیاب امیدواروں پر اب بہت زیادہ ذمہ داریاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کے ووٹوں کے بدلے آپ کو عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ مئیر اور تمام ٹائونز کے چیئرمین کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ جو بھی مئیر ہوگا وہ پیپلز پارٹی کا جیالا ہی ہوگا۔ پارٹی کے چیئرمین جس کو بھی نامزد کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنا ہوگی۔ کراچی کی تنظیم اور پارٹی کی صوبائی اور وفاقی تنظیم تمام کاموں کو خود مانیٹر کرے گی۔ کراچی کے عوام نے اگر پیپلز پارٹی کو کامیاب کروایا تو انہیں ان کے اس فیصلہ پر انشاءاللہ کبھی پچھتانا نہیں پڑے گا۔

Comments
Loading...