پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان نےعوامی شکایت پر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تعاون سے ڈسٹ بن رکھوائے۔
نارتھ ناظم آباد بلاک ای کے رہائشیوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان نےعوامی شکایت پر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تعاون سے ڈسٹ بن رکھوائے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل کے شہریوں نے اپنی اپنی شکایت کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے آفس کا رخ کرنا شروع کردیا۔ ایسی ہی ایک شکایت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سندھ سولڈ ویسٹ میجمنٹ کی ٹیم کو ہدایت جاری کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان نے آج نارتھ ناظم آباد بلاک ای میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تعاون سے ڈسٹ بن رکھوائے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ای کے رہائشیوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ سینٹرل حسن وارثی اور اویس حسین بھی موجود تھے۔