Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

استحکام پاکستان پارٹی سندھ میں شمولیت کا سلسلہ جاری

صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو کی موجودگی میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شمولیت کا اعلان کیا

0

استحکام پاکستان پارٹی سندھ میں شمولیت کا سلسلہ جاری

کراچی : استحکام پاکستان پارٹی سندھ میں شمولیت کا سلسلہ جاری۔ مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان عہدیدار آئی پی پی میں شامل۔ بشپ گلفام جاوید اپنے ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شامل۔ صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو کی موجودگی میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شمولیت کا اعلان کیا۔ سینیئر نائب صدر سندھ عمر فاروق جنرل سیکریٹری کراچی رضوان خان بھی موجود تھے۔

علی جونیجو نے پارٹی پرچم مفلر پہنا کر نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت تیزی سے کراچی میں مقبول ہورہی ہے۔ انتخابات میں ہم بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترے ہیں۔ مضبوط ٹیم کیساتھ ہم کراچی میں سرپرائیز دیں گے۔ ہم کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں ہم غربت بیروزگاری کیخلاف ہیں۔

Comments
Loading...