ٹینکر مافیا عوام کو انہی کا پانی چوری کر کہ عوام کو بیچتے نظر آتے ہیں۔ فہیم پٹنی
حق پرست رکن سندھ اسمبلی فہیم پٹنی کی ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید اقبال سے ملاقات،بلدیہ ٹاؤن کے عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال
ٹینکر مافیا عوام کو انہی کا پانی چوری کر کہ عوام کو بیچتے نظر آتے ہیں۔ فہیم پٹنی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی فہیم پٹنی نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید اقبال سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی قلت اور برساتی نالوں کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں عوام پانی کو ترس رہے ہیں اور ٹینکر مافیا عوام کو انہی کا پانی چوری کر کہ عوام کو بیچتے نظر آتے ہیں، جبکہ اس سال ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی جانے کے باوجود بلدیہ ٹاؤن میں نالوں کی صفائی کا نا ہونا اور بارشوں سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کو مکمل نا کئے جانا انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
رکن سندھ اسمبلی فہیم پٹنی نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید اقبال کو ان تمام مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے اور ضروری اقدامات کرنے پر زور دیاجس پر ڈپٹی کمشنر جنید اقبال نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ افسران سے رابطہ کیا اور احکامات جاری کئے۔