شادمان ٹاون جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن، ڈکیتوں کی گولیوں سے شہید، کونسلر منیب وسیم کا اہم بیان سامنے آگیا
شادمان ٹاون میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ۔
شادمان ٹاون جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن، ڈکیتوں کی گولیوں سے شہید، کونسلر منیب وسیم کا اہم بیان سامنے آگیا
کراچی : شہر میں رمضان کے مہنے میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں کم نا ہوسکیں۔ شہر کے مختلف علاقوں سے اس طرح کی خبریں آنا عام بات ہوگئی ہے۔ آج شام 6 بجے شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں بھی ایک ایسا ہی واقع پیش آیا۔ جب ڈکیتوں کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک صاحب سید حامد علی ولد سید جنید علی عمر 70 سال، گولی سینے پر لگنے سے شہید ہوگئے۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کے بہت اہم کارکن تھے۔ ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔ آئے دن علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جب کے شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او قمر کیانی اپنی پوری ٹیم کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خود میدان میں موجود ہیں۔ لیکن پھر بھی ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ان ڈکیتوں کے آگے لاوارثوں کی طرح ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ان جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس اور ناکام نظر آتے ہیں عوام اپنی جان پر کھیل کر ان کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کے پاس ہتھیار موجود ہوتے ہیں اور عوام خالی ہاتھوں سے ان کا مقابلہ کرتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جب شہری نے ڈکیتوں کو روکنے کی کوشش کی اور اپنی جان کی بازی ہار گیا۔
آخر میں انہوں نے کہا سید حامد علی کو اللہ جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل دے۔ آمین۔ کراچی میں بدامنی و قتل و غارت گری کے زمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے۔