شاہراہِ نور جہاں تھانےکی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ.. ایس ایس سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی

کراچی : شاہراہِ نور جہاں تھانےکی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ۔ ایس ایس سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ مقابلہ نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی کے پاس ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ملزم کی شناخت عمید اللہ ولد اسداللہ کے نام سے ہوئی جبکہ فراری ساتھی کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے موقع سے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 2 عدد چھینے ہوئے موبائل فون، نقد رقم برآمد کرلی۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں نے کہا کہ زخمی ملزم کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کل رات گئے شادمان ٹاون نمبر 1 پر موجود فلیٹ میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث لوگ گھس گئے تھے۔ جس کی اطلاع ملنے پر شاہراہ نورجہاں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔