Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

قوانین کی خلاف ورزی پر 370 فوڈ آؤٹ لیٹسن سیل کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی زیر صدارت سندھ فوڈ اتھارٹی کا 11واں بورڈ اجلاس

0

کراچی : صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی زیر صدارت سندھ فوڈ اتھارٹی کا 11واں بورڈ اجلاس۔ اجلاس میں ایم پی اے فیاض علی بٹ، ایم، ایم پی اے سعدیہ جاوید، ایم پی اے سکندر علی شورو، ایم پی اے ہالار وسان سیکریٹری محکمہ خوراک، صحت، زراعت، لائیوسٹاک، اور ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی شریک۔

اجلاس میں سندھ فوڈ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر اصلاحاتی اقدامات کی منظوری۔ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت خوراک کی تلفی کے اختیارات مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے کہا کہ جولائی 2025 سے جنوری 2026 تک سندھ بھر میں 47 ہزار 875 انسپیکشنز اور بہتری نوٹسز جاری کئے گئے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 370 فوڈ آؤٹ لیٹسن سیل کئے گئے ہیں۔ 92 ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ ضبط کر کے تلف کیا گیا۔ لائسنسنگ اور جرمانوں کی مد میں مجموعی طور پر 34 کروڑ 32 لاکھ 91 ہزار 901 روپے وصول کیے گئے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016 میں جامع ترامیم کی اصولی منظوری دی گئی۔ فوڈ سپلائی چین میں شفافیت کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف کرانے کی منظوری۔ سنٹرل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کراچی اور دو موبائل لیبز کے لیے آلات کی خریداری منظور۔ سندھ فوڈ اتھارٹی میں 235 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔

عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح قرار۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ۔

مخدوم محبوب الزمان نے مزید کہا کہ سندھ میں فوڈ سیفٹی کا نظام مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ فوڈ سپلائی چین میں شفافیت کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف کرا رہے ہیں۔

Comments
Loading...