سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس کی بروقت کارروائی
کراچی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک شخص کی نازیبا حرکت کی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے بروقت کارروائی کی۔
ویڈیو میں ایک شخص کو خواتین کے سامنے نازیبا اور غیر اخلاقی حرکات کرتے اور ہراساں کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جا رہی تھی۔
ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ایس ایچ او تھانہ خواجہ اجمیر نگری کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس نے ملزم طارق ولد حکیم جان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا مؤقف ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ شہریوں، خصوصاً خواتین، کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔