Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے شہرِ قائد میں متحرک اور انتہائی مطلوب چار رکنی ڈاکو گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔

0

خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے شہرِ قائد میں متحرک اور انتہائی مطلوب چار رکنی ڈاکو گروہ کو گرفتار کرلیا۔

کراچی : ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے شہرِ قائد میں متحرک اور انتہائی مطلوب چار رکنی ڈاکو گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت 1- فراز حیدر، 2- محمد رمضان، 3- علی رضا اور 4- محمد عبید کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے چار غیر قانونی پستول، ڈھائی لاکھ روپے، اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

گرفتار ملزمان نے گزشتہ ماہ تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں واردات کرتے ہوئے شعیب نامی ڈیری ملک سپلائر سے 40 لاکھ روپے چھینے تھے۔ ملزمان کو کئی روز کی ریکی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے منگھوپیر روڈ، پاک کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل، سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments
Loading...