پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 6 شراب سپلائرز سمیت 2 گٹکا/ماوا سپلائر اور 1 منشیات فروش گرفتار۔
ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 6 شراب سپلائرز سمیت 2 گٹکا/ماوا سپلائر اور 1 منشیات فروش گرفتار۔
کراچی : ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 6 شراب سپلائرز سمیت 2 گٹکا/ماوا سپلائر اور 1 منشیات فروش گرفتار۔ ملزمان سے 27 شراب کی بوتلیں، 15 کلو سے زائد گٹکا/ماوا، اور 540 گرام چرس برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو تھانہ عیدگاہ، بغدادی، چاکیواڑہ، رسالہ، اور نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کی شناخت دانش، سجاد، عبدالغفار، ساجد، صدیق، شاہ میر، جونی، عرفان، اور غلام فرید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔
ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔