ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مربوط کریک ڈاؤن جاری
موٹر سائیکلیں صرف اُن شہریوں کے حوالے کی جائیں گی جو درست ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ مہیا کریں گے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مربوط کریک ڈاؤن جاری
کراچی: ٹریفک پولیس کی جانب سے خستہ حال، غیر رجسٹرڈ، اور غیر قانونی طور پر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں شہر بھر میں بڑے پیمانے پر چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز، موٹر سائیکل سواروں، اور غیر قانونی تبدیلیوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کی کارروائی کے دوران فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے، غیر معیاری یا تبدیل شدہ سلنڈرز، اضافی نشستوں والے رکشوں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر ایکشن لیا جا رہا ہے۔
موٹر سائیکلیں صرف اُن شہریوں کے حوالے کی جائیں گی جو درست ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ مہیا کریں گے۔ اسی طرح، وہ ہیوی اور لائٹ گاڑیاں جنہیں روڈ سیفٹی کے اصولوں کے مطابق خطرناک یا غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے، انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے موٹر وہیکل ایگزامنر کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی واپس کیا جائے گا۔
کریک ڈاؤن کی مجموعی تفصیلات:
تحویل میں لی گئی موٹر سائیکلیں: 11276
فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے، وغیرہ کے خلاف کارروائیاں: 831
امپاؤنڈ یارڈ میں موجود ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں (ایچ ٹی وی / ایل ٹی وی): 223
جن ہیوی/لائٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی: 25
جن ہیوی/لائٹ گاڑیوں کی فٹنس معطل کیے گیے تھے محمکہ ٹرانسپورٹ سندھ کے ایم وی آئی ایس صاحبان نےمشروط طور پر چھوڑا : 174
کمشنر کراچی کی جانب شہر کی مرکزی شاہراؤں پر غیر قانونی اضافی سیٹوں والے رکشوں کی آمدورفت پر سے 15 اپریل سے 14 جون 2025 تک پابندی نافذ کی گئی ہے۔ اس ضمن میں کراچی ٹریفک پولیس نے اضافی سیٹوں والے رکشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے “216” چالان کیے اور “16” ایف آئی آر بھی درج کروائی ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے اس طرح کے تمام تر اقدامات کا مقصد حادثات سے قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔