ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کیلئے شہری ایم کیو ایم پاکستان کی گرین کراچی مہم کا حصہ بنیں، علی خورشیدی
ایم کیو ایم ماحولیاتی تبدیلی میں اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کر رہی ہے، سیّد امین الحق
ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کیلئے شہری ایم کیو ایم پاکستان کی گرین کراچی مہم کا حصہ بنیں، علی خورشیدی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام اورنگی ٹاؤن میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا گیا، مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی سیّد امین الحق نے قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی، رُکن صوبائی اسمبلی اعجاز اُلحق و دیگر کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اِس موقع پر سیّد امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آج اورنگی ٹاؤن میں بسلسلہ قومی شجر کاری مہم کی ابتداء کرنے جارہی ہے ہزاروں کی تعداد میں آب و ہوا کے موافق پودے پُورے شہر اور ملک میں لگائے جارہے ہیں ایم کیو ایم ماحولیاتی تبدیلی میں اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کر رہی ہے کراچی جو بدانتظامی کے باعث کنکریٹ کا جنگل بنتا جارہا اس کو اب ہرے بھرے شہر میں بدلنا ہے، عوام اپنے حصہ کا ایک ایک درخت لگائیں اور گرین کراچی مہم کا حصہ بن کر اپنے اور آنے والی نسلوں کی بقاء کی اِس جد و جہد میں شریک ہوکر معاشرے میں زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
سیّد امین الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں مختلف حصوں پر اربن فاریسٹ لگانے کا منصوہے پر بھی غور کر رہی ہے اس ہی سلسلے میں حکومت پاکستان سے بھی درخواست ہے ماہ اگست کو گرین پاکستان کے طور منانے کا سرکاری اعلان کیا جائے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے مربوط اور جامع حکمتِ عملی وضع کی جائے، اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے تمام منتخب نمائندے گرین مہم کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر مہم میں شامل کریں۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم کی ضرورت صرف کراچی کو ہی نہیں بلکہ سندھ اور پورے پاکستان میں ہے یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی گرین کراچی مہم کا حصہ بنیں، ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اپنے حصے کے پندرہ پندرہ پودے پورے کراچی میں لگارہے ہیں، وطنِ عزیز کے عوام کی زمہ داری ہے کہ تمام اختلافات کو بھلا کر اِس مہم کا حصہ بنیں اور لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اپنی مدد آپ کے تحت کریں کیوں کہ یہ ہماری نسلوں کو ایک صحت مند زندگی دینے کے ضامن ہیں۔ اِس موقع پر ٹاؤن کے زمہ داران و کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔