شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بھی بلا ضرب گرفتار
شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ
کراچی : شاہراہِ نور جہاں کی حدود بلاک-ٹی میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ پولیس مقابلہ بلاک-ٹی نارتھ ناظم آباد نزد پارس لان حدود تھانہ شاہراہ نور جہاں میں ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بھی بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت ثناءاللہ مگسی ولد منظور احمد کے نام سے ہوئی بلاضرب گرفتار ساتھی ملزم کی شناخت جہانزیب ولد علی محمد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین`، نقد رقم ، اور موٹر سائیکل 70 برامد ہوئی۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔