Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

دوران بارش ٹریفک پولیس شہریوں کی مدد کے لیے شہر کی شاہراوں پر موجود ہے۔

کراچی میں موجودہ بارشوں کے پیشِ نظر ایڈشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر کراچی پولیس کو الرٹ کردیا گیا

0

دوران بارش ٹریفک پولیس شہریوں کی مدد کے لیے شہر کی شاہراوں پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجودہ بارشوں کے پیشِ نظر ایڈشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر کراچی پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔ کراچی پولیس چیف نے بارشوں کے دوران تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی اور جاری کردہ ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ٹریفک پولیس بارش کے دوران اور بعد میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور جن علاقوں میں پانی زیادہ ہو وہاں ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔

گشت پر مامور پولیس کی گاڑیوں کو ضروری اوزار، ٹیوب اور بارش میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں استعمال ہونے والے آلات/اشیاء سے لیس کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ پولیس کو شہری انتظامیہ کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تاکہ برقت عوام کی مدد یقینی بنائی جاسکے۔ عوام سے گزارش ہے کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں، درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔

عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس مددگار 15 اور ٹریفک معلومات و راہنمائی کیلئے 1915 پر فوری رابطہ کریں۔ کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور خدمت کو یقینی بنانے کیلئے تمام میسر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

Comments
Loading...