Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کراچی ائیرپورٹ پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواں سہیل آفریدی کا استقبال کیا۔

0

کراچی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواں سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے۔ وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کراچی ائیرپورٹ پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواں سہیل آفریدی کا استقبال کیا۔

صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی اور ساتھ آنے والے ن کی کابینہ کے ارکان کو سندھ کی روائتی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواں سہیل آفریدی نے صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کی آمد پر ان کے استقبال پر سندھ حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...