صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں شاہینہ شیر علی کی تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شرکت
کراچی : بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی) کے تربیتی پروگرام فیز 16 کی افتتاحی تقریب ای کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ, ضلع ملیر میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں محترمہ شاہینہ شیر علی نے خصوصی شرکت کی۔
محترمہ شاہینہ شیر علی نے اپنے خطاب میں فنی و پیشہ ورانہ تربیت کو خواتین کے بااختیار بنانے اور انسانی وسائل کی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
تقریب میں آغا طارق پٹھان، سہیب شاہد (ڈائریکٹر ایم اے بی ایس آئی ٹی)، جہانزیب کمال (اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا، بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی)، زاہد اقبال بھٹہ (ڈائریکٹر، ای کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ) اور صوبائی وزیر کی پرائیویٹ سیکریٹری اکبر حسن جوکھیو بھی موجود تھے۔