Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور سید امین الحق کی شرکت

0

بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور سید امین الحق نے شرکت کی.

بعد ازاں شہید بانی چیئرمین کی تحریک و قوم کے لئے دی جانے والی ناقابلِ فراموش کاوشوں کو سراہا گیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا شہید چیئرمین کی جانب سے شروع کی جانے والی جد و جہد کو نئے خطوط سے ہم آہنگ کرکے تحریک کو اُس منزل کی جانب لیکر جایا جائے گا جس کا خواب بانی چئیرمین نے کبھی دیکھا تھا.

اِس موقع پر اراکینِ مرکزی کمیٹی حق پرست اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی مرکزی شعبہ جات ٹاؤنز اور يوسیز کے زمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Comments
Loading...