Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محکمہ انسداد تجاوزات نے شادمان ٹاؤن میں مکانات کو نشان لگا دئیے جن کو جلد مسمار کر دیا جائے گا۔

کل بروز بدھ 10 دسمبر 2025 کو گھروں کی دیوار پر نشان لگانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

0

کراچی : شادمان ٹاون، نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں سخی حسن قبرستان کے سامنے موجود گھروں کی دیواروں پر محکمہ انسداد تجاوزات ٹاون کی جانب سے نشان لگانے کے عمل کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ ٹاون چئیرمین جناب عاطف علی خان نے منگل کے دن علاقہ کا دوراہ کیا تھا۔ دورے کے دوران یوسی چئیرمین فرحان سہیل اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی اور انہوں نے علاقہ میں ہونے والوے کاموں کے بارے میں ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کو آگاہ کیا۔

جس کے بعد اس سڑک پر موجود مکانات جو آگے بڑھے ہوئے ہیں ان کے بارے میں بھی بات کی گئی۔ اصل میں اس سڑک پر ایک گٹر لائین اور پانی کی لائین ڈالی جانی ہے۔ جس کی وجہ سے جو مکانات آگے بڑھے ہوئے ہیں ان کو مسمار کرنے کا حکم دیا گیا۔ جس کے حوالے سے علاقہ میں کام کو شروع کردیا گیا ہے۔

ان مکانات کے رہائشی اس عمل کے بعد سے کافی زیادہ پریشان نظر آتے ہیں اور اس حوالے سے شادمان ٹاون یوسی ۲ کے واٹس ایپ گروپ میں بات کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم سے ہمارے مسائل نہیں سننے گئے اور دیواریں توڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ رہائشیوں نے اس پر ٹاون آفس اور یوسی آفس جاکر بات کرنے کا بھی کہا ہے۔

https://vt.tiktok.com/ZSP682ySe

Comments
Loading...