چوری شدہ موٹر سائیکلز کے پارٹس فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی : پولیس کی کامیاب کارروائی۔ چوری شدہ موٹر سائیکلز کے پارٹس فروخت کرنے والا ملزم گرفتار۔ تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ثقلین ولد ممتاز کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے 7 سے 8 چوری شدہ موٹر سائیکلز کے پارٹس برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 443/2025 بجرم دفعہ 413 پی پی سی درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا۔