چئیرمین فرحان سہیل کا اپنے کوآرڈینیٹرز کے ساتھ یوسی 2 کا دورہ
چئیرمین فرحان سہیل نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
چئیرمین فرحان سہیل کا اپنے کوآرڈینیٹرز کے ساتھ یوسی 2 کا دورہ
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2، میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام جاری ہیں۔ جس میں سب سے پہلے ناگن چورنگی، زین سینٹر سے خضرا مسجد تک سڑک کی تعمیر، ماریہ لگژری فلیٹ کے سامنے کی مین گٹر لائین شامل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون نمبر 2 سے آرچڈ اسکول تک کی سڑک کی تعمیر شامل ہے۔
شادمان ٹاون میں آجکل تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ اس حوالے سے چئیرمین فرحان سہیل نے اپنی نئی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم جس میں عمیر طلحہ، مشائق نور خان اور شعیب ارسلان شامل ہیں، کے ساتھ علاقہ کا دورہ کیا۔ شادمان مسجد کے پاس پانی کی لائین کی لیکیج دیکھی۔ جہاں ان کے ساتھ علاقہ کے لوگوں نے بھی بات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے بعد انہوں آرچڈ اسکول کے ساتھ موجود پانی کی لائین لیکیج دیکھی اور واٹر بورڈ کو اس کو جلد از جلد بنانے کو کہا۔ علاقہ کے لوگوں نے ثنا فلیٹ اور الحمرا فلیٹ کے سامنے سیوریج کی لائین کا بتایا۔ اس کے ساتھ ساتھ پانی کے مسلہ سے بھی آگاہ کیا۔
اس کے بعد انہوں نے صائمہ فلیٹ اور اس کے سامنے موجود گھروں کے سامنے بننے والی سڑک جا جائزہ لیا اور وہاں موجود لوگوں سے بات بھی کی۔
آخر میں انہوں نے چلڈرن اسپتال کے سامنے موجود گٹر لائین کے ایک مسلہ کا حل کیا اور لوگوں کو یقین دہانی کرائی کے ہم سے جو ہوسکے گا ہم عوام کی خدمت کے لئے کریں گے۔ لوگوں نے ان کو پہلے جو ان کے ساتھ ہوا اس سے بھی آگاہ کیا۔