Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سمندر میں طغیانی کے باعث ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات۔

ساحل سمندر، ہاکس بے بیچ، سینڈ پٹ بیچ، منوڑہ اور فرینچ بیچ پر بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

0

سمندر میں طغیانی کے باعث ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات۔

کراچی : سمندر میں طغیانی کے باعث ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات۔ ساحل سمندر، ہاکس بے بیچ، سینڈ پٹ بیچ، منوڑہ اور فرینچ بیچ پر بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ سمندر میں شدید طغیانی کے باعث حکومت سندھ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 عائد ہے۔

کراچی کے شھریوں سے گزارش ہے کہ ساحل سمندر کا رخ کرنے سے گریز کریں۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ضلع کیماڑی پولیس آپکے جان و مال کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے، حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرکے زحمت سے بچیں۔

Comments
Loading...