Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بھارتی فلم بہتر ہوریں جلد ریلیز ہونے جارہی ہے

‘بہتر ہوریں’ ایک ڈارک کامیڈی ہے۔ جو 7 جولائی کو بھارت میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔

0

بھارتی فلم بہتر ہوریں جلد ریلیز ہونے جارہی ہے

تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں ہندو اور مسلم کے درمیان نفرت پھیلانے کا سلسلہ ابھی جارہی ہے۔ اس میں سب سے زیادہ اہم قردار بالی ووڈ کا ہے۔ جو مسلم مخالف فملیں ایک کے بعد ریلیز کئے جارہا ہے اور اس میں اب کافی تیزی آگئی ہے۔

بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی تنظیمیں بھی ایسی فلموں کو سپورٹ کرنے میں کافی اہم قردار ادا کررہی ہے۔ اب جولائی کے مہینے میں بہتر ہوریں فلم ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم میں اہم قردار عامر بشیر، پون ملھوتھرا، رشید ناز اور اشوک پھاٹک ہوں گے۔

اس فلم کے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ ‘بہتر ہوریں’ ایک ڈارک کامیڈی ہے۔ جو پرتشدد انتہا پسندی کے حقیقی نتائج کا جائزہ لیتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ ہر انسانی زندگی کو عزت اور احترام کے ساتھ پیش کیا جانا چاہیے۔

جبکہ اس فلم کے ٹیلر کودیکھنے کے بعد اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایک اسلام مخالف فلم ہے۔

Comments
Loading...