بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے آئندہ وزیرِاعظم ہوں گے۔ یاسمین بٹ
بلاول کا وژن ترقی یافتہ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈسٹرکٹ ایسٹ کی صدر یاسمین بٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے آئندہ وزیرِاعظم ہوں گے۔ ان کا وژن پاکستان کی ترقی، خوشحالی، جمہوری استحکام اور عوامی فلاح کا وژن ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نوجوان نسل کی امید اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والی قیادت ہیں۔
انہوں نے ضلع شرقی شعبۂ خواتین کے زیرِ اہتمام منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام، خواتین کے حقوق اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے عملی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت خواتین کو ہر سطح پر آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے اور خواتین کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
تقریب میں کراچی ڈویژن کی انفارمیشن سیکریٹری مسرت نیازی نے خصوصی شرکت کی اور منتخب سی ایریاز کی عہدیداران کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں نے منتخب عہدیداران کو پھولوں کے تحائف پیش کیے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاسمین بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم، صحت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام، قومی یکجہتی اور ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔
تقریب میں خواتین کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔