Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آج جو آگ اسرائیل لگا رہا ہے اس کی لپیٹ میں ساری دنیا آجائے گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار کی مفتاح اسماعیل اور نثار کھوڑو سے ملاقات،اظہار یکجہتی ریلی کا دعوت نامہ دیا،مفتاح اسماعیل اور نثار کھوڑو کی شرکت کی یقین دہانی

0

آج جو آگ اسرائیل لگا رہا ہے اس کی لپیٹ میں ساری دنیا آجائے گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار احمد کھوڑو سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بالخصوص فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے دونوں رہنماؤں کو ایم کیو ایم کی جانب سے 20 اکتوبر بروز جمعہ کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ریلی کا دعوت نامہ پیش کیا اور کہا کہ اس وقت ہم سب کو فلسطین کے عوام کیلئے نکلنا بہت ضروری ہے ورنہ آج جو آگ اسرائیل لگا رہا ہے اس کی لپیٹ میں ساری دنیا آجائے گی اور جب تک بہت دیر ہو چکی ہوگی۔

مفتاح اسماعیل اور نثار احمد کھوڑو نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی ارشد وہرہ،سنجے پروانی و دیگر موجود تھے۔

Comments
Loading...