Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بنگالی کمیونٹی کے کلچر ڈے منانے، گورنر کے آئی ٹی منصوبے اور شناختی کارڈ کے مسئلے پر سندھ و قومی اسمبلی میں قراردادیں پیش کر دی گئیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

حق پرست رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا بنگالی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب، ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور عوامی حقوق کی پاسداری کا اعادہ

0

پاک مسلم الائنس کے سربراہ بچو دیوان کی جانب سے 8 نومبر کے عظیم الشان عوامی اجتماع میں بھرپور شرکت کا مکمل یقین دہانی۔

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے پاک مسلم الائنس (دیوان) کے تحت تیسر ٹاؤن میں بنگالی کمیونٹی کے ایک والہانہ اجتماع میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے آغاز کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی اور ان کے بنیادی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی، جس میں خاص طور پر بنگالی کمیونٹی کے کلچر ڈے کے اعلان کا ذکر شامل تھا۔

اس موقع پر انہوں نے گورنر سندھ کے آئی ٹی منصوبے کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی اور اس بات کا پختہ اعلان کیا کہ بنگالی کمیونٹی کے شناختی کارڈ کے دیرینہ مسئلے پر ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی میں بھی قراردادیں پیش کر دی ہیں تاکہ اس حق سے محروم کمیونٹی کو شناختی دستاویزات میسر آ سکیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اس حق پرست عوامی اجتماع میں شریک تمام بنگالی اکابرین اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں 8 نومبر کو سرجانی ٹاؤن میں منعقد ہونے والے تاریخی عوامی اجتماع میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کی پرزور دعوت دی، جس پر بنگالی کمیونٹی کے سربراہ بچو دیوان نے اپنی کمیونٹی کی جانب سے اجتماع میں مثالی اور بھرپور شرکت کا پختہ یقین دلایا، یوں یہ واضح ہو گیا کہ حقوق کی یہ جدوجہد مزید تقویت کے ساتھ جاری رہے گی۔

Comments
Loading...