Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون سیکٹر 14اے نالے کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا

یاد رہے پہلے بھی نالے کی صفائی کا کام مکمل نہیں ہوسکا تھا۔

0

شادمان ٹاون سیکٹر 14اے نالے کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا

کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14 اے کا نالہ جس کی صفائی کو لے کر ہر دفعہ کوئی نا کوئی مسلہ رہتا ہے، کا کام شروع کردیا گیا۔ کے ایم سی اور ٹاون کی شراکت سے اس کی صفائی کے عمل کو شروع کیا گیا۔ نالے کے ساتھ ایک خالی پلاٹ موجود ہے جس میں اکثر صفائی کرنے کے بعد کچرا جمع کردیا جاتا ہے۔ امید ہے کہ اس کو بھی بہت جلد صاف کردیا جائے گا۔

شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے میں موجود نالہ پیچھے سے بھٹو کالونی اور سیکٹر 7ڈی سے ہوتا ہوا سیکٹر 14-اے سے گزر کر سخی حسن میں جاملتا ہے۔ اس کے ایک کٹ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ جو انڈا موڑ سے آگے جاکر پڑتا ہے سیکٹر 7ڈی میں جس کی وجہ سے سارا گندا پانی شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے سے گزرتا ہے۔ بارش کے دوران کچرا اس نالے کہ منہ پر پھنس جاتا ہے اور پھر پانی سڑک پر بہتا ہوا شادمان ٹاون سیکٹر 14بی میں بہتا ہے اور ساری سرک کو خراب کرتا ہے۔

اعلی حکام سے گزارش ہے کہ اس نالے کے اس کٹ کو جو بند کیا ہوا ہے اگر کھول دیا جائے تو پانی شادمان ٹاون کی سڑکوں کو خراب نا کرے اور نالے پر اتنا زیادہ لوڈ بھی نا ہو۔

علاقہ مکین نے کے ایم سی اور ٹاون چئیرمین عاطف علی خان اور یوسی چئیرمین فرحان سہیل صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ساتھ امید کی کہ جو کچرا خالی پلاٹ پر موجود ہے اس کو بھی صاف کرادیا جائے گا۔

Comments
Loading...