Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے اختیار سے بڑھ کر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔چیئرمین محمد یوسف

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نارتھ کراچی سیکٹر 11-بی کا دورہ۔

0

علاقے میں ٹاؤن فنڈ سے سیوریج لائن کی تنصیب کا آغاز، ٹاؤن چیئرمین کی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مسلسل غفلت پر شدید تنقید۔

کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نارتھ کراچی کے سیکٹر 11-بی کاتفصیلی دورہ کیا۔علاقے میں موجود سیوریج مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹاؤن کے فنڈز سے نئی سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا باقاعدہ معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی رہائشیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے برسوں پرانے مسئلے کے حل پر ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین نے موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ علاقہ عرصے درازسے سیوریج کے مسائل کا شکار تھا۔جس کے لئے بارہا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو تحریری و زبانی طور پر آگاہ کیا گیا مگر افسوس کہ بورڈ نے شہریوں کے مسائل پر توجہ دینا مناسب نہ سمجھا۔ عوام کی مشکلات دیکھ کر ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ اپنے محدود وسائل میں سے فنڈ نکال کر اس اہم مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔ الحمدللہ آج سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ذمہ جو کام ہیں وہ بھی ہم اپنے وسائل سے کر رہے ہیں۔ اب تک ٹاؤن انتظامیہ نے 9 کروڑ روپے سے زائد واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل کو حل کرنے پر خرچ کر چکی ہے حالانکہ یہ رقم دیگر ترقیاتی کاموں پر بھی لگائی جا سکتی تھی۔

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مالی سال جولائی 2024 سے اب تک واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اس منصوبے کا ٹینڈر بھی جاری نہیں کر سکا۔چیئرمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کراچی بھر میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن اور کرپشن زدہ ہے۔ ہم اپنے اختیارات سے بڑھ کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

علاقہ مکینوں نے بھی چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس مسئلے پر واٹر بورڈ نے آنکھیں بند کر رکھی تھیں وہ ٹاؤن انتظامیہ نے اپنی کاوشوں سے حل کرا دیا ہے۔

Comments
Loading...