شادمان ٹاون نالے پر موجود پول سے تمام لائیٹ اتار لی گئیں۔۔۔
یوسی چئیرمین فرحان سہیل اور ایم پی اے جمال احمد کی کاوش بہت جلد نالے کی تعمیر کا کام شروع ہونے جا رہا ہے۔
شادمان ٹاون نالے پر موجود پول سے تمام لائیٹ اتار لی گئیں۔۔۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد ٹاون کی طرف سے آج شادمان ٹاون میں لفٹر کی مدد سے شادمان نالے پر لگے ہوئے پول پر لگی ہوئی لائیٹ اتارنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں حیدر فوڈز سے توکل فلیٹ تک کی لائیٹ اتار لی گئیں ہیں۔ اب دوسرے مرحلہ میں اس سے آگے کی لائیٹ اتاری جائیں گی۔
اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین جناب فرحان سہیل نے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ بہت جلد نالے کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔ اب یہ اوسی ہی کام کا حصہ ہے۔ نالے کی تعمیرکے بعد لائیٹ دوبارہ لگائی جائیں گی۔ چیرمین فرحان سہیل نالے کی تعمیر کے حوالے سے اداروں سے رابطے میں ہیں۔
دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے جمال احمد نے بھی عوام کو نالے کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اس کے بارے میں بھی بتایا تھا۔ حال ہی میں جمال احمد نے کہا کہ انہوں نے نالے کی تعمیر اور علاقہ میں مختلف مسائل کے حل کے لئے ٹاون چئیرمین جناب عاطف علی خان سے بھی ملاقات کی ہے۔