Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین واٹر کارپوریشن کی وجہ سے شہری پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں۔ شہزاد مظہر

پی پی نے سندھ میں احساس محرومی اور مایوسی کو جنم دیا ہے۔ شہزاد مظہر

0

کراچی : گلشن فاروق سیکٹر 7ڈی میں پچھلے 6 ماہ سے جاری پانی کے بحران کی گمبھیر صورتحال سے نمٹنے کے لیے سر سید یوسی کے چیئرمین سید شہزاد مظہر نے معززین علاقہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں کونسلرز افتخار عباسی محمد ایوب خان، شوشل ورکرز خواجہ نعیم الدین حیدر، افتاب قادری، فہد ساجد، ندیم احمد، محمود حسین، محسن نصیر وہرا، شاہنواز اور محمد شفقت کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی۔

سید شہزاد مظہر نے کہا کہ کراچی واٹر سیوریج کارپوریشن پر نااہل اور بددیانت ٹولہ مسلط ہے۔ جس طرح پی پی کی حکومت نے سندھ میں احساس محرومی اور مایوسی کو جنم دیا ہے۔ اسی طرح میئر کراچی اور واٹر سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین نے کراچی کے شہریوں کو بھی صفائی ستھرائی سیوریج اور پانی کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ گلشن فاروق کی عوام پانی کے لیے بلک رہے ہیں، کبھی سپلائی میں تاخیر، ناکارہ پرانی موٹرز، الیکٹرک پینلز کی خرابی و کیبلز کی چوری، پرانی لائنوں میں رساؤ اور گندے پانی کی ملاوٹ جیسے مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو آن لائن ٹینکر سروس سے بھی پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ایک ہزار گیلن کا ٹینکر چار ہزار روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ جب سے ٹاؤن اور یوسیز وجود میں ائے ہیں کراچی واٹر اینڈ سروس کارپوریشن اپنا بجٹ صرف فائلوں میں خرد برد کر رہا ہے۔ منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا حتی کہ ایکسئن سب انجینیئر وال مین کی ناہلی اور ناجائز کنکشن کی نشاندہی پر انکے خلاف نہ کوئی کاروائی ہوتی ہے اور نہ ہی کسی کا کوئی تبادلہ کیا جاتا ہے۔

شہزاد مظہر نے کہا کہ اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے علاقے میں پانی کے بحران پر واٹر کارپوریشن کے خلاف صوبائی محتسب کے فیصلے کو 90 روز گزر چکے ہیں۔ اس کے باوجود پانی کے مسائل جوں کے تو ہیں اہل محلہ کے تعاون اور اتحاد سے واٹر کارپوریشن کا گھیراؤ اور احتجاج کیا جائے گا اور ہائی کورٹ میں عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیکٹر سیون ڈی پمپ واٹر کارپوریشن کے لیے کرپشن کا اڈہ ہے جب خواجہ اجمیر پمپ سے 11سی کے تمام سیکٹرز اور سیکٹر 10 اور 14بی میں براہ راست پانی پہنچ سکتا ہے تو سیکٹر 7ڈی میں کیوں نہیں پہنچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 7ڈی پمپ پر ضرورت سے زائد گھوسٹ ملازمین متعین ہیں کام کے صرف چار ادمی نظر اتے ہیں واٹر کارپوریشن اجمیر پمپ سے سیکٹر 7ڈی کو براہ راست پانی سپلائی کرے اس سلسلے میں فوری طور پر ٹھوس و سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ ہر سپلائی میں تمام صارفین کو پانی مل سکے۔

Comments
Loading...