Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہم ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے بھائیوں کے لیے ہر معاذ پر صف اول میں ملیں گے۔ نصرت اللہ

گلبرگ ٹاؤن میں یومِ یکجہتی کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد

0

کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور انشاءاللہ ہم اسے حاصل کر کے رہیں گے۔ عبدالحمید سہاگ

کراچی : چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں ٹاؤن آفس میں یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،کشمیری کہ بہادر اور غیور عوام کے حق میں یکجہتی ریلی نکالی گئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس میں, وائس چیئرمین محمد الیاس میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، وائس چیئرمین، یوسی چیئرمینز، تمام محکمہ جاتی افسران اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔

بعد ازاں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹاؤن آفس سے ریلی نکالی گئی، جس میں شرکت کرنے والوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کے نعروں کے ساتھ کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام شرکا نے کشمیریوں کے حق کے لیے خطاب کیا۔

اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت بھی مسلمان آبادی والے علاقے پاکستان کا حصہ ہوں گے اور یو این اے کی قرارداد موجود ہے کہ کشمیری عوام اپنا فیصلہ خود کریں مگر پھر بھی کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں، اور ہم ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ یہ یکجہتی صرف ایک رسم نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور انشااللہ ہم اسے حاصل کر کے رہیں گے ہم ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے بھائیوں کے لیے ہر معاذ پر صف اول میں ملیں گے اور ان کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔اور ریلی کا اختتام دعا سے کیا گیا۔

Comments
Loading...