Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یہ شہوہ جماعت اسلامی کے کارکنان ہی کا ہے کہ وہ دوسروں کے درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں اور ظالم کے سامنے ڈٹنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ وجہیہ الحسن

جماعت اسلامی گلشن فاروق کے رکن سید حامد علی کی ڈاکووں کے خلاف مزاحمت میں شہادت پر سید وجہیہ الحسن امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کی صدارت میں شہادت کانفرنس منعقد کی گئی۔

0

یہ شہوہ جماعت اسلامی کے کارکنان ہی کا ہے کہ وہ دوسروں کے درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں اور ظالم کے سامنے ڈٹنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ وجہیہ الحسن

کراچی : جماعت اسلامی گلشن فاروق کے رکن سید حامد علی کی ڈاکووں کے خلاف مزاحمت میں شہادت پر سید وجہیہ الحسن امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کی صدارت میں شہادت کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں شہید سید حامد علہ کے صاحبزادے سید عبدالرافع ، انکے بھائی اور دیگر لواحقین کے علاوہ نائب امیر ضلع وسطی قیصر جمیل ملک، چئیرمین یوسی 1، سرسید، شہزاد مظہر ، چئیرمین یوسی قصبہ کالونی وصی اللہ صدیقی، مولانا علی قدسی اور نازش اپارٹمنٹ انتظامیہ کے زاہد صاحب نے خطاب کرتے ہوئے شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ معاشرے کے بگاڑ کی وجہ زیاست ہے۔ حکومت سندھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہے۔ چور، ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں۔ عام شہری قانون کا احترام اور ایجنسیوں سے ڈرتا ہے۔ مگر جرائم پیشہ عناصر کھولے عام، بے خوف کاروائیاں کرتے نظر آتے ہیں۔ شہید سید حامد علی لاکھوں میں ایک انسان تھا جو کہ دوسروں کی تکلیف اور مشکلات کو اپنا مسلہ سمجھ کر مصائب جھیلتے تھے۔ اسی حوالے سے اہل محلہ کے علاوہ حلقہ احباب وعزیز و عقارب سب گواہی دیتے تھے۔

وجہیہ الحسن نے کہا کہ یہ شہوہ جماعت اسلامی کے کارکنان ہی کا ہے کہ وہ دوسروں کے درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں اور ظالم کے سامنے ڈٹنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

شہادت کانفرنس میں شادمان ٹاون یوسی چئیرمین فرحان سہیل اور بفرزون یوسی کے چئیرمین نوید عاطف اور ناظم حلقہ زاہد صدیقی، فہد ساجد و نائب ناظم علاقہ سلمان الہدیٰ و سید راشد حسین نے بھی شرکت کی۔

Comments
Loading...