Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کے تعاون سے کونسلر حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی میں صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا

سیکٹر 5ایم اور سیکٹر 5آئی میں صفائی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری۔

0

کراچی : سیکٹر 5ایم اور سیکٹر 5آئی کے درمیان سروس روڈ کی صفائی سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کے تعاون سے نوجوان کونسلر حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گلی محلّوں کو اپنا سمجھ کر سنبھالے گے اور نفرتوں کو ختم کریں، محبت اور تعاون کو فروغ دیں۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ یوسی 04 نیو کراچی کو ایک چمکتا دمکتا ماڈل یوسی بنا کر دکھائیں گے۔
بس آپ ہمارے دست و بازو بنے اور ہمارا ساتھ دیں۔

انکا کہنا تھا کہ علاقہ مکین سے درخواست ہے کہ اس طرح کچرا سڑک پر نا ڈالیں۔ اس کی وجہ سے علاقہ مکین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments
Loading...